شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گی، شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کریں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے