اسلام آباد پولیس کےایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی آئی نائن عدیل اکب نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایک نجی ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر اپنے اسٹاف سے پسٹل لیا اور خود پر فائر کردیا۔
ذرائع کے مطابق گولی سینے پر لگی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے پسِ منظر اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر واقعہ *خودکشی* قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی موقف تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا