برسلز — یورپی یونین نے یوکرین کے لیے آئندہ دو برسوں (2026ء اور 2027ء) کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی رہنماؤں نے یوکرین کے لیے مسلسل مالی اور دفاعی امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امداد کی تفصیلات اور طریقہ کار پر حتمی فیصلہ دسمبر میں کیا جائے گا۔
کوسٹا نے کہا کہ یورپ یوکرین کی مالی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں رکن ممالک کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوکرین کے لیے مشکل وقت میں ایک مضبوط پیغامِ حمایت ہے۔
ان کے مطابق، یورپی یونین نے نہ صرف مالی امداد بلکہ طویل مدتی تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

