کرم میں سکیورٹی فورسز کا خوارج کیخلاف آپریشن، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہدا میں  حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور  سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، کیپٹن نعمان محاذ پر میڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ اندازمیں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر  کا بتایاکہ علاقے میں موجود دیگربھارتی سرپرستی یافتنہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشتگردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے