پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

لاہور  — لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، یوں تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف صرف 13.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
اوپنر صائم ایوب نے شاندار 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی مگر پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکی۔
پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کے ڈی والڈ بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ڈی کاک، ٹونی ڈی زورزی اور ریزا ہنڈریکس سبھی کم اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 وکٹیں، سلمان مرزا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا تھا، اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
اب سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے