ٹریفک پولیس کا اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بناکر دینے کا اعلان

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس مہم کےدوسرےمرحلےمیں ٹریفک پولیس نےاسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بناکر دینےکا اعلان کیا ہے،سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہنا ہےکہ شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

حمزہ ہمایوں کاکہنا ہےکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز 4 ناکوں پرموجود ہوں گی،زیرو پوائنٹ،فیض آباد،جی 14 اورفارن آفس ناکوں پرسہولت ہوگی،ڈرائیونگ لانسنس نہ رکھنے والےشہری لرنر پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں،جن کے پاس لائسنس یا پرمٹ نہیں ہوگا انھیں موقع پر پرمٹ دیا جائےگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے