روس کے صدر پیوٹن کا انکشاف: "ہم اپنی ایٹمی طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں”

0

ماسکو – روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ روس اپنی ایٹمی صلاحیت کو مزید بڑھا رہا ہے اور جدید ترین جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی طاقتوں پر برتری حاصل کر رہا ہے۔

روسی صدر نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ "ہمارے پاس جو جوہری ٹیکنالوجی موجود ہے، وہ دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں”۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس کے نئے ہتھیار عالمی سٹریٹجک توازن کو یقینی بنائیں گے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ "ہمارے ایٹمی ری ایکٹر چند سیکنڈز میں فعال ہو سکتے ہیں”، جو روس کے دفاعی نظام کی تیزی اور خودکار صلاحیت کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے چند دن قبل ہائپرسونک کروز میزائل کامیابی سے متعارف کروائے، جنہیں دنیا کے سب سے تیز رفتار اور درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

روسی صدر کے مطابق، میزائل تجربے کے دوران نیٹو کا ایک جاسوس طیارہ اسی علاقے میں موجود تھا، تاہم روسی فوج نے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کیے۔
پیوٹن نے کامیاب تجربات پر روسی ایٹمی سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنی دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.