آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
یہ مشن مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔
سرکاری ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نےگزشتہ 10 سالوں کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے مطالبہ کیا ہے،جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی اور وضاحت طلب کی گئی ہے،جبکہ ٹیم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کو محدود کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
آئی ایم ایف وفد بجٹ پریکٹس میں تبدیلی،اہداف پرعملدرآمد کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف نے مالی نظم وضبط کی پالیسی پر عملدرآمد پر زوردیا،اس کے علاوہ حکومت سےتوانائی اور آپریشنل نقصانات کم کرنےکا مطالبہ کیا،جبکہ قرضوں کےبہتر استعمال اور اخراجات میں شفافیت پر زور دیا،ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور سبسڈی کے درست استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

