پاکستان نے بنگلادیش کو 0-8 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں جگہ بنا لی

0

ڈھاکا — پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 0-8 سے مات دے کر نہ صرف سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی بلکہ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور یکطرفہ مقابلے میں بنگلادیش کو کوئی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔
قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی سفیان خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان پہلے ہی ایک میچ جیت چکا تھا، جس میں اس نے بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔
آج کے میچ میں بھی 0-8 کی فیصلہ کن فتح نے گرین شرٹس کی برتری کو مزید واضح کر دیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، جو اب سیریز کے نتائج کے اعتبار سے محض رسمی حیثیت رکھتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.