چنئی کے قریب بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ

0

نئی دہلی — بھارتی ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ جمعے کی صبح چنئی کے قریب معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ نے بروقت ایجیکشن کر کے اپنی جان بچا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن پر تھا جب تکنیکی خرابی کے بعد اچانک زمین پر آ گرا۔ واقعے کے فوری بعد قریبی دیہات کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے جہاں طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی فضائیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پائلٹ نے تمام حفاظتی پروٹوکول کے مطابق ایمرجنسی ایجیکشن کیا جس کے باعث ہلاکت سے محفوظ رہا۔

بھارتی ایئر فورس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.