سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں امونیم نائٹریٹ کا خوفناک دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 27 زخمی

0

سری نگر  — مقبوضہ کشمیر میں نوگام پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں ایک شدید دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ دھماکا مبینہ طور پر ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو کئی گھنٹے لگے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے اراکین شامل ہیں جو اسٹیشن میں موجود دھماکا خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دہلی میں چار دن قبل ہونے والے ایک مہلک کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے، جسے بھارتی حکام دہشت گردی قرار دے چکے ہیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن کے اردگرد کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.