ایران نے آبنائے ہرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے جانے والا آئل ٹینکر ضبط کر لیا

0

تہران/عمان — ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے جانے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز (IRGC) نے ٹینکر کی ضبطی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی نیوی نے بتایا کہ گزشتہ صبح مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار کارگو جہاز کو اس وقت روکا گیا جب وہ بظاہر قانون شکنی کرتے ہوئے خطے سے گزر رہا تھا۔ پاسداران کے مطابق جہاز غیر قانونی طور پر 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے جا رہا تھا۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ ضبط کیا گیا کارگو جہاز متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان سے سنگاپور جا رہا تھا، جب ایرانی بحریہ نے اسے روک کر حراست میں لے لیا۔

ایرانی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ حکام نے زور دیا ہے کہ ایران جوہری معاملات پر کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ادھر امریکی بحریہ نے بھی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر ضبط کیے جانے کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور خطے میں آمدورفت کی صورتحال پر قریبی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.