اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کر دیں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

0

غزہ – اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 330 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں۔ وزارت نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ کے تین مختلف مقامات پر اسرائیلی حملے کیے گئے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر بار بار حملوں کو "ناقابلِ قبول” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

عرب خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے 10 نومبر کے دوران اسرائیل 282 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے:

  • 88 مرتبہ شہری آبادی پر گولہ باری کی

  • 12 مرتبہ بلیو لائن سے آگے رہائشی علاقوں میں چھاپے مارے

عرب میڈیا کی تفصیلات

عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں:

  • 124 مرتبہ بمباری کی گئی

  • مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا

  • 52 مقامات پر املاک مکمل یا جزوی طور پر مسمار کی گئیں

غزہ میں جاری صورتحال کے باعث انسانی بحران مزید شدید ہو رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.