نیویارک: اسلام مخاشیف کا تاریخ ساز کارنامہ — لائٹ ویٹ کے بعد ویلٹر ویٹ کا تاج بھی سر پر سجا لیا

0

نیویارک — میڈیسن اسکوائر گارڈن کی روشنیاں، گونجتی ہوئی آوازیں اور ہزاروں مداحوں کی نظر ایک ہی شخص پر—اسلام مخاشیف! داغستان سے تعلق رکھنے والے یہ فائٹر یو ایف سی کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب رقم کرتے ہوئے ڈبل بیلٹ چیمپئنز کی صف میں شامل ہو گئے۔

سابق لائٹ ویٹ چیمپئن نے ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں قدم رکھتے ہی دفاعی چیمپئن جیک میڈالینا کو مکمل دباؤ میں رکھا۔ پانچ راؤنڈز کی فائٹ میں مخاشیف نے نہ صرف اپنی گریپلنگ اسکلز کے ذریعے میڈالینا کو گراتے ہوئے بے بس کیا بلکہ مسلسل مکوں اور کہنیوں کے تابڑ توڑ حملوں سے مقابلہ یکطرفہ بنادیا۔ ججوں نے متفقہ طور پر 45-50، 45-50 اور 45-50 سے مخاشیف کو فاتح قرار دیا۔

یہ 2016 کے بعد جیک میڈالینا کی پہلی شکست ہے، جن کا ریکارڈ اب 3-18 ہوگیا ہے، جبکہ اسلام مخاشیف کا ایم ایم اے ریکارڈ شاندار انداز میں 01-28 تک پہنچ چکا ہے۔

فائٹ کے بعد جذبات سے بھرپور اسلام مخاشیف نے کہا "ڈبل چیمپئن بننا میرا خواب تھا، آج وہ پورا ہوگیا ہے۔”
اگلے مقابلے کے سوال پر انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "وائٹ ہاؤس کے دروازے کھولو، میں آ رہا ہوں!”

مسلسل 16 فتوحات کے ساتھ اسلام مخاشیف نے یو ایف سی کے ایلیٹ فائٹرز میں جگہ بنالی ہے اور وہ سابق لائٹ ویٹ چیمپئن اینڈرسن سلوا کا 16 کامیاب فائٹس کا ریکارڈ بھی برابر کر چکے ہیں۔

یو ایف سی کی تاریخ میں اب تک صرف 11 فائٹرز ایسے ہیں جنہوں نے بیک وقت دو بیلٹ جیتے—اب اسلام مخاشیف بھی اسی فہرست کا حصہ بن چکے ہیں، اور دنیا بھر کے مداح انہیں ’ڈبل چیمپئن‘ کے نام سے یاد رکھیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.