آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ:پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح

0

مسقط — آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو 0-3 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ محمد آصف ایونٹ میں مسلسل دو میچ جیت چکے ہیں۔

آصف اس سے قبل اپنے پہلے گروپ میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو بھی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دے چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں شریک دوسرے کھلاڑی محمد حسنین اختر نے بھی ابتدائی دو میچ جیت کر متاثر کیا، تاہم تیسرے گروپ میچ میں انہیں ایران کے علی گراگوزلو کے ہاتھوں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے تیسرے کھلاڑی اسجد اقبال نے بھی اپنے دونوں میچز جیت کر مضبوط آغاز کیا ہے، جس سے قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پیش رفت نے اگلے مرحلے کے لیے امیدیں روشن کر دی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.