آل پاکستان ویمن روئنگ چیمپئن شپ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگئی

0

راولپنڈی – راولپنڈی میں ہونے والی آل پاکستان ویمن روئنگ چیمپئن شپ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئی، جس میں ملک بھر کی 21 جامعات نے شرکت کرکے ایونٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی خواتین روئنگ سرگرمی بنا دیا۔ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی میزبانی میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف سماجی رہنما مشعال ملک تھیں۔

ایونٹ میں شریک خواتین کھلاڑیوں نے مختلف دلچسپ اور مہارت طلب کیٹیگریز میں حصہ لیا جن میں
– 2000 میٹر اوپن ویٹ سنگل روئنگ
– 1000 میٹر ڈبل لائٹ ویٹ
– 500 میٹر اوپن ویٹ
– 500 میٹر ریلے ریس
– 1000 میٹر ڈبل اوپن ویٹ
جیسے مقابلے شامل تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف خواتین کی صلاحیتوں کو میدانِ عمل میں لاتے ہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کھیل سمیت زندگی کے ہر شعبے میں صلاحیتوں اور اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا۔

شرکاء نے ایونٹ کو ایک مثبت اور تاریخی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ملک بھر میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.