کیا بھارت سزائے موت کی مجرم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا؟
ڈھاکہ: عدالت کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت سے سابق وزیراعطم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مفرور مجرم کو اپنے ملک میں پناہ دینا عدالت کی توہین ہے، انسانیت کے خلاف جرائم پر سزا یافتہ افراد کو پناہ نہ دی جائے، بھارت حسینہ واجد کو فوراً حوالے کرے، بھارت معاہدے کے تحت حسینہ واجد کو واپس بھیجنے کا پابند ہے، اس لیے حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسدالزمان کو فوراً ہینڈ اوور کیا جائے، بھارت کی جانب سے تاخیر غیر دوستانہ اقدام تصور ہوگی