پاک بحریہ کی سری لنکا میں جاری امدادی کارروائیاں تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر نے شدید سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کو بروقت ریسکیو کرلیا۔متاثرہ خاندان گزشتہ 5 روز سے سیلابی پانی میں محصور تھا، جس میں 7 ماہ کا ایک معصوم بچہ بھی شامل تھا۔
پاک بحریہ کے جوانوں نے اونچے سیلابی پانی میں گھرے افراد کو گھر کی چھت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
پاک بحریہ کا جہاز سیف سری لنکا کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن سرانجام دے رہا ہے ۔

