آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورۂ پاکستان — کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی سیریز: آسٹریلوی ٹیم کل لاہور پہنچے گی

لاہور – آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق وفد اپنے شیڈول کے تحت مختلف کرکٹ مقامات پر انسپکشن کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی نمائندہ ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم, نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی، جہاں سہولیات، کھلاڑیوں کی آمد و رفت، پچز، ڈریسنگ رومز اور تماشائیوں کے انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران ریکی ٹیم کو پی سی بی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی، جس میں دورۂ آسٹریلیا کے لیے حفاظتی انتظامات، لاجسٹک پلان اور میچ پروٹوکولز پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ سیریز کے تینوں میچز لاہور ہی میں منعقد کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے