دبئی میں اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے مطابق ایونٹ کا آغاز کل سے دبئی میں ہو رہا ہے، جہاں خطے کی نوجوان ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان کا پہلا میچ ملائیشیا سے
پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کل کھیلے گی۔
قومی نوجوان اسکواڈ ایونٹ کے لیے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
14 دسمبر: روایتی حریفوں کا مقابلہ
ٹورنامنٹ کے سب سے اہم اور دلچسپ مقابلے میں پاکستان 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جسے شائقین کرکٹ نہایت بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
16 دسمبر: تیسرے گروپ میچ میں یو اے ای سے مقابلہ
پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔
سیمی فائنلز اور فائنل
ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے،
جبکہ فائنل 21 دسمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
