امریکا کا ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون کا فارمولہ، علاقہ چھوڑنے کی تجویز مسترد: زیلینسکی

زیلنسکی

کیف — یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے روس کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے ایک فارمولے کے طور پر ڈونباس میں ایک آزاد اقتصادی زون (Free Economic Zone) قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت یوکرین اس علاقے سے دست بردار ہوسکتا ہے۔ تاہم زیلینسکی نے واضح کیا ہے کہ کیف ایسی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس کا اصل ہدف ڈونباس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے، جو کہ یوکرین کے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
زیلینسکی کے مطابق، "روس ڈونباس چاہتا ہے، لیکن ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ امریکہ اور دیگر بین الاقوامی اتحادی تنازع کے حل میں کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن یوکرین اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی سودے بازی کا خواہاں نہیں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ڈونباس کا معاملہ یوکرین-روس تنازع کا سب سے حساس اور پیچیدہ پہلو ہے، اور کسی بھی امن فارمولے میں اس خطے کی حیثیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے