این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل: ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت چار افسران کے استعفے منظور

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں سامنے آنے والے کرپشن اسکینڈل کے  بعد چار افسران کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مستعفی افسران کے استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے۔

مستعفی ہونے والے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسمہ مجید شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کی منظوری سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی۔

استعفے منظور ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر مزید قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے