گورنر سندھ کا 5 لاکھ افراد کو سحروافطار کرانےاور کروڑوں کی اشیاء دینے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کیلئے سحروافطار کے انتظامات کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحروافطار کے انتظامات کیے جائیں گے۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں  9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تاجروں کو اعتماد ہے کہ ان کا دیا گیا سامان مستحق افراد تک پہنچے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے