کراچی میں بونداباندی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بونداباندی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں 21 اور 22 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی، جس سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ ایک سے دو روز تک سردی کی شدت کم رہے گی، 2 روز کے دوران موسم جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔ شہرمیں موسم اس وقت سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا۔ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سرد ہوائیں چلنے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے20دسمبر کے درمیان مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ برفباری سے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے