بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: ڈھاکہ کیپٹلز کے کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران انتقال کر گئے

0

ڈھاکا / سلہٹ — بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز ڈھاکہ کیپٹلز کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ٹیم کے کوچ محبوب علی ٹریننگ سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوب علی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کروا رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔ گراؤنڈ میں موجود طبی عملے نے فوری طور پر سی پی آر دیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق محبوب علی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تحت آج سلہٹ میں ڈھاکہ کیپٹلز اور راج شاہی وارئیرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ محبوب علی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں اور کھلاڑیوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.