سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 4715 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے ہے۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 4478 ڈالر فی اونس ہے۔
