متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات سستی، نئی قیمتوں کا اعلان

0

ابوظبی — متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر تھی۔

اسی طرح پیٹرول اسپیشل 95 کی قیمت کم ہو کر 2.42 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جو دسمبر میں 2.58 درہم فی لیٹر تھی۔ قیمتوں میں اس کمی کو عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی نئے سال کے موقع پر عوام کے لیے ریلیف کی توقع کی جا رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنے اور عوام کو جزوی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.