وینزویلا کے اغوا کئے گئے صدر نکولس مادورو نیویارک کی بروکلین جیل منتقل، آج عدالت میں پیشی متوقع

Kidnapped Venezuelan President Nicolas Maduro Transferred to Brooklyn Jail in New York

نیویارک – وینزویلا کے اغوا کئے گئے صدر نکولس مادورو کو نیویارک منتقل کر کے بروکلین جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نکولس مادورو کو طیارے کے ذریعے نیویارک کے ایک امریکی فوجی اڈے پر لایا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آج نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جہاں ان پر عائد الزامات کے حوالے سے ابتدائی سماعت ہوگی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب امریکی فوج کے ایک خصوصی آپریشن کے دوران نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے معاملات اب امریکا چلائے گا۔

صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ متعدد ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے امریکی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور وینزویلا کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔

وینزویلا میں امریکی کارروائی اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد خطے میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے