وزیراعظم شہبازشریف کا نیو وٹیک کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے نیو وٹیک کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے نئے اہداف اور اپرنٹس شپ قانون پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیشہ ورانہ تربیت کے نئے ایکوسسٹم پر جائزہ اجلاس ہوا جس دوران نیووٹیک کے تحت جاری تربیتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کو بین الاقوامی سرٹیفیکشنز کی فراہمی خوش آئند ہے، خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت کیلئے اقدامات میں تیزی لائیں، پاکستانی نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں،ان کیلئے مفصل پروگرام شروع کیا، نیووٹیک کے تحت تکنیکی اور فنی تربیتی پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے