کراچی : وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانا بڑا چیلنج ہے۔
آئی بی اےکراچی کےزیراہتمام مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑکا کہنا تھا کہ اے آئی نے انقلاب برپا کر دیا ہے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں اے آئی نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانا بڑا چیلنج ہے، ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات کی روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، غلط معلومات پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔
