بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ سکا، راحت فتح علی خان کا جذباتی انکشاف

بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ سکا، راحت فتح علی خان کا جذباتی انکشاف

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی کی رخصتی کے موقع پر گیت گاتے ہوئے وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے دنیا بھر میں بے شمار شوز کیے اور رخصتی کے گیت بھی گائے، مگر جب اپنی بیٹی ماہین کی رخصتی کا لمحہ آیا تو ان کی آنکھیں خود بخود نم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کی شادی کے تمام انتظامات ان کی اہلیہ نے سنبھالے، جبکہ رخصتی کے وقت انہیں اپنے والد فرخ فتح علی خان اور استادِ محترم نصرت فتح علی خان کی بہت یاد آئی۔

راحت فتح علی خان کے مطابق یہ لمحہ ان کی زندگی کے سب سے جذباتی لمحات میں سے ایک تھا، جس نے انہیں ماضی کی یادوں اور خاندانی رشتوں کی گہرائی کا شدت سے احساس دلایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے