پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈٰیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں امراض قلب لیبارٹری کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمرجینسی میں دل کےمریض کودوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیوجھنگ میں کیتھ لیب کا قیام خوش آئند ہے، عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب بن چکی ہیں، نوازشریف کینسرہسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسرےصوبوں کےلوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سےمستفید ہو رہے ہیں، غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام علاج نہیں کرا سکتے تھے، چھ ماہ جھنگ شہرترقی یافتہ شہر کا منظرپیش کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دل کا ہسپتال ہو، پنجاب میں ایئرایمبولینس کے ذریعےسیکڑوں مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، اعضا کی پیوند کاری کےحوالےسےمفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کومفت ادویات کی فراہمی کےلیےاربوں روپےخرچ کیےجارہےہیں، دل کےمرض میں مبتلا ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا گیا، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سے مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھنگ میں واسا کے قیام سے سیوریج میں بہتری آرہی ہے، 6 ماہ میں یہ ضلع ترقیاتی کاموں کا منظر پیش کرے گا، ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے آپ کی گلیاں اور محلے صاف ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور پاکستان کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ بن چکا ہے جہاں سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع ہوا، جسے ہم مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے