شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ کلاسک ڈراموں شاہین، کاجل گھر، اندھیرا اُجالا، مرزا غالب، ریاست اور محبت روٹھ جائے تو سمیت متعدد یادگار کردار نبھانے والے راشد محمود بالخصوص منفی کرداروں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ راشد محمود نے بتایا کہ وہ گزشتہ تقریباً بیس دنوں سے بستر تک محدود ہیں اور اس دوران مختلف طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی دل کے مریض ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں (ورٹیبرا) میں مسئلہ تشخیص ہوا، جس کے بعد انہیں متعدد علاج سے گزرنا پڑا۔ اداکار کے مطابق ابتدا میں انہیں ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا جہاں مختلف
