ممبئی — بھارتی فلم ’’دھریندر‘‘ کے بعد اب معروف اداکار سنی دیول کی نئی فلم ’’بارڈر 2‘‘ کی خلیجی ممالک میں ریلیز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ فلم پاکستان مخالف تیار کی گئی تھی
فلم جمعہ 23 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھی اور اسے نئے سال کی پہلی بڑی بھارتی فلمی ریلیز قرار دیا جا رہا تھا، تاہم تازہ رپورٹس کے مطابق یہ فلم مشرقِ وسطیٰ کے کسی بھی خلیجی ملک میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم ’’بارڈر 2‘‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہدایتکار ادیتیہ دھر کی فلم ’’دھریندر‘‘ کو بھی انہی ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث فلم کو بیرونِ ملک آمدنی میں تقریباً 90 کروڑ بھارتی روپے (10 ملین ڈالر) کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’’بارڈر 2‘‘ پر پابندی کے باعث پروڈیوسرز کو بھی خلیجی مارکیٹ سے نمایاں مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
