بھارتی پنجاب میں ریلوے لائن پر دھماکا، مال گاڑی کو نقصان، ٹریفک معطل

Explosion on railway line in Indian Punjab, damage to freight train, traffic suspended

نئی دہلی – بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب میں ریلوے لائن پر دھماکا ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک مال گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا گزشتہ رات سرہند ریلوے لائن پر ہوا، اس وقت مال گاڑی ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متاثرہ ریلوے لائن صرف مال گاڑیوں کے لیے مختص تھی، واقعے کے بعد احتیاطی طور پر مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر تحقیقاتی ادارے بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ ریلوے حکام نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم واقعے نے ریلوے سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے