ہرارے میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سپر سکس کے دوسرے میچ میں زمبابوے اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی ہیں۔ اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے میچ سے پہلے بھرپور پریکٹس کی تھی، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی گئی۔
