مصری دارالافتاء نے قرآن کی تفسیر میں مصنوعی ذہانت(AI) کے استعمال کو ممنوع قراردے دیا

Egyptian Darul Ifta bans use of artificial intelligence (AI) in Quran interpretation

قاہرہ – مصری دارالافتاء نے قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اپلیکیشنز کے استعمال کو شرعی طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔

دارالافتاء نے ایک سائل کے سوال کے جواب میں کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سمیت تمام AI پلیٹ فارمز پر تفسیر کے لیے اعتماد کرنا جائز نہیں، کیونکہ یہ قیاس آرائی، تخمینے اور غیر مستند معلومات پر مبنی جوابات دے سکتی ہیں، جس سے معاشرے میں شرعی اور تحقیقی فساد پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ AI اپلیکیشنز مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے کی وجہ سے گمراہ کن اور غیر مستند معلومات پھیلا سکتی ہیں، اور قرآن کی صحیح سمجھ پر اثر ڈال سکتی ہیں۔

دارالافتاء نے مسلمانوں پر زور دیا کہ قرآن کی تفسیر جاننے کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین، علمی شخصیات اور دینی اداروں سے رجوع کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے