صوفی مولینو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

Sophie Molyneux appointed new captain of Australia women's cricket team

سڈنی – آسٹریلوی کرکٹر صوفی مولینو کو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق صوفی مولینو مارچ میں ریٹائر ہونے والی ایلیسا ہیلی کی جگہ قیادت سنبھالیں گی، جو مارچ میں تینوں فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق صوفی مولینو پہلے مرحلے میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے دوران بطور کپتان ڈیبیو کریں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف سیریز میں آخری مرتبہ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں آسٹریلیا ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ ان مقابلوں میں صوفی مولینو نائب کپتان کی حیثیت سے ان کے ساتھ خدمات انجام دیں گی۔

بھارتی ویمن ٹیم اپنے دورۂ آسٹریلیا کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے تینوں فارمیٹس کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز 15، 19 اور 21 فروری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ون ڈے میچز 24 اور 27 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے۔

دورے کا واحد ٹیسٹ میچ 6 مارچ سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے