انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم سپر سکس کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے بلاوائیو پہنچ گئی

U-19 Cricket World Cup: Pakistan team arrives in Bulawayo to play second Super Six match

بلاوائیو – آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم سپر سکس مرحلے کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی انڈر 19 ٹیم جمعے کو باقاعدہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ قومی ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا دوسرا اور انتہائی اہم میچ یکم فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

گرین شرٹس نے سپر سکس مرحلے کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 111 رنز کا ہدف محض 17.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کے ساتھ بہتر رن ریٹ بھی درکار ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے