بوگوٹا – کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کی مشرقی سرحد کے قریب واقع پہاڑی علاقے میں پرواز کے دوران لاپتہ ہوا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کوکوٹا سے اوکانا جا رہا تھا، تاہم لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ کچھ وقت بعد طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک رکن سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبرز سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ خراب موسمی حالات ہو سکتے ہیں، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
