میلانیا ٹرمپ پر مبنی دستاویزی فلم باکس آفس پر ناکام، سینما گھروں میں ٹکٹیں نہ بک ہو سکیں

Documentary about Melania Trump fails at the box office, tickets fail to sell in theaters

نیویارک / لندن – امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم، جس کی لاگت 75 ملین ڈالر تھی، امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر ریلیز سے پہلے ہی ناکامی کا شکار ہو گئی۔

یہ دستاویزی فلم 30 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے، مگر نیویارک اور لندن کے اکثر سینما گھروں میں ریلیز کے دن ایک بھی ٹکٹ نہیں بک ہوئی، جبکہ بعض جگہ اکا دُکا سیٹ ہی خریدے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، فلم میں صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے بیس دن قبل کی کہانی دکھائی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا نے اس میں کردار کے لیے 28 ملین ڈالر حاصل کیے۔

ایمازون نے اس دستاویزی فلم کے حقوق کے لیے 40 ملین ڈالر ادا کیے اور مارکیٹنگ، پروموشن اور ڈسٹری بیوشن پر مزید 35 ملین ڈالر خرچ کیے۔ فلم میں میلانیا ٹرمپ کی بزنس، فلاحی سرگرمیوں اور فیملی کی دیکھ بھال کے حوالے سے اب تک معلوم نہ ہونے والی کہانی دکھائی گئی ہے، جس میں ان کے ایسٹ ونگ کو قائم کرنے کے عمل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

تاہم، امریکی میزبان نے فلم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ تاریخی ایسٹ ونگ اب موجود نہیں اور اسے گرا کر بال روم بنایا جا رہا ہے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے اہم سینما گھروں میں ساڑھے سات بجے کے شوز کے لیے 25 ڈالر کے ٹکٹ بھی خالی رہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے