کراچی – پاکستان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا نیا صوفیانہ گیت ’’ڈھولنا‘‘ (Dholna) ریلیز کر دیا ہے، جو ریلیز ہوتے ہی موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یہ خوبصورت صوفیانہ ٹریک معروف پلیٹ فارم سوفی اسکور (Sufiscore) کے تحت پیش کیا گیا ہے، جس کا میوزک پروڈیوسر عرفان کیانی ہیں۔ گانے میں حدیقہ کیانی کی مدھر اور پُراثر آواز صوفی رنگ کو مزید گہرائی بخشتی ہے۔
’’ڈھولنا‘‘ کے بول اور کمپوزیشن Dale Arnold Birch نے ترتیب دی ہے، جبکہ سِتار کی دلکش دھن استاد نفیس احمد نے بجائی ہے۔ موسیقی کی مجموعی پروڈکشن عرفان کیانی نے انجام دی ہے، جس نے گانے کو کلاسیکی اور روحانی امتزاج فراہم کیا ہے۔
گانے کی آفیشل میوزک ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی جا چکی ہے، جس کی ہدایت کاری Abdullah Haris Films نے کی ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
ناظرین کا کہنا ہے کہ ’’ڈھولنا‘‘ نہ صرف روح کو سکون دینے والا نغمہ ہے بلکہ یہ حدیقہ کیانی کی صوفی موسیقی سے وابستگی کو ایک بار پھر ثابت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی ماضی میں بھی صوفی، روحانی اور ثقافتی موسیقی کے ذریعے اپنی الگ شناخت قائم کر چکی ہیں، اور ’’ڈھولنا‘‘ کو ان کے اسی سفر کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
