واشنگٹن – امریکا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اسکواڈ میں شایان جہانگیر، جسدیپ سنگھ، ستیجا مکھاملا، سوربھ نیتھراالواکر، اینڈریز گاؤس، سنجے کرشنامورتی، علی خان، شیہن جےسوریا، حرمت سنگھ، محمد محسن، ملند کمار، نوستش کینجیگے، شبھم رنجنے اور شادلے وین شالک ویک شامل ہیں۔
امریکی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں بہتری کے ساتھ ایک مضبوط یونٹ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اسکواڈ کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ امریکا رواں ورلڈ کپ میں حیران کن اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، جبکہ یہ میگا ایونٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں۔
