لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی باضابطہ رونمائی کر دی۔
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے، جسے ’’مارخور ایڈیشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس خصوصی ڈیزائن میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے، جو طاقت، حوصلے اور قومی شناخت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
رونمائی تقریب میں نمایاں کھلاڑی
آفیشل کٹ کی رونمائی کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف شریک ہوئے۔ کھلاڑیوں نے نئی کٹ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
روانگی کا شیڈول
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز پیر سری لنکا روانہ ہوگی، جہاں ٹورنامنٹ سے قبل آخری تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
