محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کیلئے دیگر شہروں سے سامان لاہور لانے کی اجازت دیدی

لاہور میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کے سامان کی قلت پر پنجاب حکومت  نے مزید فیصل آباد ، شیخوپورہ، قصور اور ملتان پتنگ سازی کی اجازت دے دی ان اضلاع میں پتنگ اڑنے پر مکمل پابندی ہو گی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے سامان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق چاروں اضلاع میں تیار کیا جانے والا سامان لاہور منتقل کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ان اضلاع میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی گئی۔

بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کی اجازت صرف لاہور تک محدود ہو گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے