لیسکونےبسنت پربلاتعطل بجلی فراہم کرنےاورسیفٹی سےمتعلق 27 نکاتی پلان لاہورہائیکورٹ میں جمع کر ادیا۔
رپورٹ کےمطابق بجلی سےمتعلق شکایات کےلیےلیسکو ہیڈکوارٹرمیں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم ہوگا،حکومت سے کوآرڈینیشن کےلیےکمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیاجائے گا،کنٹرول روم میں ایس ڈی اوز 24 گھنٹے موجودرہیں گے،لاہور والڈ سٹی میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے داتا دربار ڈویژن کنٹرول قائم ہوگا۔
تمام آپریشنل اورفیلڈ سٹاف کوبسنت کےدنوں میں ہائی الرٹ رہنےکا حکم جاری کردیاگیا،پبلک سیفٹی کے لیے 132 کے وی کےگرڈ سٹیشن پرایکسین 24 گھنٹے موجود رہیں گے،شاہ عالم مارکیٹ،لبرٹی مارکیٹ ،اچھرہ بازار،مون مارکیٹ میں خراب تاروں کی نشاندہی کی گئی،ان علاقوں میں 46 ہائی رسک پول کو تبدیل کیا گیا،سب ڈویژن میں شکایات کےلیے 111 نمبر آپریشنل ہونگے۔
فوری رابطوں کےلیےتمام 136 ایکسین اور ایس ڈی او کے نمبرمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے شئیر کردیے گئے، لیسکو انفراسٹرکچر ،پبلک سیفٹی ،کے تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا،کوئی بھی سٹاف ممبر کرنٹ ختم کیے بغیر تاروں سے گڈی نہیں اترے گا،ہائی رسک ایریاز میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے سپشل سروے کرایا گیا۔
