نئی دہلی – ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ کے دوران بھارت اور سری لنکا میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر کی 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ ون میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔
گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان کو رکھا گیا ہے۔
گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں، جبکہ
گروپ فور میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دونوں میزبان ممالک کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔
