لندن – برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی مضبوط اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں حکومتیں مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔
شبانہ محمود نے کہا کہ برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنا اولین ترجیح ہے اور قانونی و غیر قانونی امیگرینٹس دونوں ہی اس نظام کا استحصال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس ریفارمز ناگزیر ہیں۔
وزیرداخلہ نے اپنی ذاتی پس منظر سے متعلق بتایا کہ وہ برٹش، انگلش، برمنگھم کی رہائشی مسلمان ہیں اور ان کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، جس پر وہ فخر محسوس کرتی ہیں۔
شبانہ محمود نے کہا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھے کھانے بناتی ہیں۔ ان کی اسپیشیلیٹی پالک گوشت اور قیمہ ہے، جبکہ ویک اینڈ پر والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے کھانا ان کا پسندیدہ معمول ہے۔
