پی ایس ایل 11: ٹیموں نے ریٹینڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، بابر، شاہین، شاداب برقرار، بڑے نام ریلیز

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں کئی بڑے اور نمایاں نام ریٹین تو متعدد اسٹار کھلاڑی ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

ریٹینشن لسٹ کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، کراچی کنگز نے حسن علی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے برعکس حارث رؤف، فخر زمان، نسیم شاہ، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان جیسے بڑے نام اپنی اپنی ٹیموں سے ریلیز ہو گئے ہیں۔

کراچی کنگز:
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولر حسن علی کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو ریٹین کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز:
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھا جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا گیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا اور سلور میں محمد نعیم کو ریٹین کیا گیا۔
لاہور قلندرز نے سلمان مرزا، زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی، آصف علی، محمد اخلاق اور محمد عازب کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان کو برقرار رکھا ہے۔ گولڈ کیٹیگری میں سلمان ارشاد جبکہ سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کو ریٹین کیا گیا۔
فرنچائز نے نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان کو پلاٹینم سے ریلیز کیا، جبکہ سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم، اعظم خان، حیدر علی، رومان رئیس، محمد فائق اور حنین شاہ بھی ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ابرار احمد، ڈائمنڈ میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں حسین کو برقرار رکھا ہے۔
محمد عامر، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور محمد ذیشان کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پشاور زلمی:
پشاور زلمی نے بابر اعظم کو برقرار رکھا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم، گولڈ میں عبدالصمد اور ایمرجنگ میں علی رضا کو ریٹین کیا گیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری سے صائم ایوب کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کے لیے ریٹینشن اور ریلیز کے ان فیصلوں کے بعد پلیئرز ڈرافٹ کو انتہائی دلچسپ اور غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے، جہاں کئی بڑے نام نئی ٹیموں میں نظر آ سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.