لیبیا: سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی قتل

0

لیبیا — سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کر دیا گیا ہے، قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیف الاسلام قذافی کو چار افراد نے ایک باغ میں گولی مار کر ہلاک کیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سیف الاسلام قذافی طویل عرصے تک اپنے والد معمر قذافی کا جانشین سمجھے جاتے تھے۔ وہ لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم یافتہ تھے اور انگریزی میں روانی رکھتے تھے، جس کی وجہ سے وہ کئی مغربی ممالک کے لیے ایک قابل قبول اور مغرب دوست چہرہ سمجھے جاتے تھے۔

تاہم 2011 میں اپنے والد کے دورِ حکومت میں باغیوں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کی قیادت کرنے کے الزامات بھی ان پر عائد کیے گئے تھے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان کے خلاف "قتل اور ظلم و ستم” کے الزامات پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا اور 2015 میں ان کے کردار کی بنا پر انہیں غیرحاضری میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سیف الاسلام قذافی کی موت سے لیبیا کی سیاسی صورتحال میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ وہ کئی عرصے سے ملک میں ایک متنازع لیکن کلیدی سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.